4 مارچ 2014 - 20:30
جنوبی سوڈان میں مذاکرات کا عمل نہیں رکھا چاہئے

سوڈان کی حزب اختلاف کی جماعت "امت" کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی سوڈان کی حکومت اپنے ملک کے بحران کے حل کے لئے مذاکرات سے بہتر راہ حل نہیں رکھتی۔

ابنا: سوڈان کی حزب اختلاف کی جماعت کے سربراہ "الصادق المھدی" نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے سمجھوتے پر دستخط کے باوجود جنوبی سوڈان کا بحران جوں کا توں موجود ہے ، لیکن مذاکراتی عمل کو رکنا نہیں چاہیے اور اس ملک کے مد مقابل فریق حتمی طور پر باہمی سمجھوتے کے ذریعے بحران کو حل کرنے کی کوشش کریں ، کیونکہ مذاکرات ہی اس قسم کے بحران کا واحد راہ حل ہیں۔ "الصادق المھدی" نے مزید کہا کہ سوڈان اپنی سرزمین میں جنوبی سوڈان کے پناہ گزینوں کی ہر طریقے سے مدد کررہا ہے اور پناہ گزینوں کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ یادرہے کہ 15 دسمبر 2013 سے جنوبی سوڈان میں ہونے والی مسلحانہ جھڑپوں کے نتیجے میں سیکڑوں افراد ہلاک و زخمی اور لاکھوں بے گھر ہوگئے ہیں۔......./169